ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدارامیا سے کھر گے کی اہم ملاقات مخلوط حکومت کو دھکانہ پہنچنے دینے کانگریس ہائی کمان کی ہدایت کے بعد اقدام

سدارامیا سے کھر گے کی اہم ملاقات مخلوط حکومت کو دھکانہ پہنچنے دینے کانگریس ہائی کمان کی ہدایت کے بعد اقدام

Sat, 30 Jun 2018 11:24:19    S.O. News Service

بنگلورو،30؍جون (ایس او نیوز)مخلوط حکومت کے نئے بجٹ ،قرضہ معافی کے معاملہ پر اپنی ناراضگی جتاتے ہوئے علاج کے دوران چنداراکین اسمبلی کے ساتھ اجلاس کرتے ہوئے کافی دیر تک تبادلہ خیال کرنے والے سابق ریاستی وزیراعلیٰ اورمخلوط حکومت کی کوآر ڈنیشن کمیٹی کے چیرمین سدارامیا سے کل سینئر کانگریس لیڈر و لوک سبھا میں کانگریس پارٹی لیڈر ملیکارجن کھر گے تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔

سدارامیا کے سیاسی اقدام سے مخلوط حکومت کو کسی بھی طرح کا کوئی دھکا نہ پہنچے اس لئے ان کے ساتھ تبادلۂ خیال کرنے کیلئے پارٹی کے اعلیٰ کمانڈ نے ہدایت دی ہے ۔ جس کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر ملیکارجن کھر گے آگے بڑھتے ہوئے کل سدارامیا سے ملاقات کرکے ان کی رائے اور مشورے حاصل کرنے والے ہیں۔ دھرمستلا سے قریب اجری شری منجوناتھ یوگا ہیلتھ سنٹرمیں پچھلے 12دن تک اپنا علاج کروانے کے بعد سدارامیا بنگلورو واپس لوٹے ہیں۔

ملیکارجن کھر گے کل سدارامیا سے ملاقات کرتے ہوئے مخلوط حکومت کے متعلق سدارامیا میں جو غلط فہمیاں پیدا ہوچکی ہیں انہیں دورکرتے ہوئے سدارامیا کو منانے کی ہرممکنہ کوشش کریں گے۔ پارٹی اعلیٰ کمان نے سدارامیا سے پہلے ہی کہا ہے کہ ان کا جو بھی مسئلہ ہو اس کو کھر گے کے سامنے پیش کرتے ہوئے اس کا حل تلاش کریں ۔ جس پر عمل کرتے ہوئے سدارامیا او رکھر گے دونوں اہم لیڈران ایک دوسرے کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔پارٹی میں دونوں کی ملاقات کافی اہمیت رکھتی ہے ۔ مخلوط حکومت کو آگے بڑھانے میں راستہ ہموار کرنے یہ ملاقات کافی اہم مانی جارہی ہے۔


Share: